خیبر پختونخوا کا نیرو

ایک ایسے وقت میں جب نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا صوبے میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر غور کرنے کی بجائے ذاتی اور علاقائی ترجیح کے طور پر ایبٹ آباد کے کوڑا کرکٹ کوٹھکانے لگانے کے لئے متبادل انتظامات کی تگ و دو میں ہیں ۔ایسے میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے اصولی طور پر تو تمام ترجیحات کوایک طرف رکھ کر صوبے میں امن و امان کی ابتر صورتحال بہتر بنانے کے لئے سرجوڑ کر بیٹھ جانا چاہئے مگر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو تو ہمسایہ صوبے میں امن و امان کی ابتر صورتحال کااندازہ اور اس پر تشویش ہے امن و امان کی صورتحال نگران وزیر اعلیٰ کی اولین ترجیح کیوں نہیں نگران وزیراعلیٰ کو اس پر غور کرکے اپنی ترجیحات میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے یہ امر لمحہ فکریہ ہے کہ باجوڑ میں شہادتوں پرشہادتین پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کا حکومت وقت سے مایوسی کا یہ عالم ہے کہ وہ رو رو کر مقامی جرگہ کو دہائیاں دے رہے ہیں کہ وہ لاشیں اٹھا اٹھا کرتنگ آگئے ہیں اور ان کو آخر کب تک قربانی کابکرا بنایا جاتا رہے گاان کے سوالوں کا جواب کون دے گا صوبے میں دہشت گردی کامقابلہ جس عزم اور منصوبہ بندی کا متقاضی ہے اس کا ادراک کیا جانا چاہئے اور ایسی صورتحال پیدا نہ ہونے دی جائے جوعزم شکن اورمایوس کن ہو۔

مزید پڑھیں:  حد ہوا کرتی ہے ہر چیز کی اے بندہ نواز