الیکشن 2024،بانی پی ٹی آئی کی اپیل مسترد، یاسمین راشد کو گرین سگنل

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئِی کو کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر اپیل پر بھی ریلیف نہ ملا اور این اے 122 پر الیکشن لڑنے کی اجازت نہ مل سکی۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کو ایک خوشخبری بھی سنا دی گئی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹریبونل میں بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سناتے ہوئے اپیل خارج کردی۔
دوسری جانب ایپلٹ ٹرہبونل نے سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور این اے 130 سے ان کے اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری