کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کی پلاننگ تیار

ویب ڈیسک: آسٹریلیا سے وائٹ واش شکست کھانے کےبعد پاکستانی ٹیم آج کل نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں کیویز سے ٹی 20 سیریز کھیلی جانی ہے۔
قومی ٹیم کی پلاننگ اس حوالے سے تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق کیویز کیخلاف آکلینڈ میں ہونے والے پہلے ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم 4 پیسرز کیساتھ میدان میں اترے گی، کپتان شاہین آفریدی کے علاوہ حارث رؤف اور زمان خان کیساتھ چوتھے فاسٹ بولر عامر جمال ہوں گے جبکہ محمد نواز بھی بولنگ لائن کا حصہ ہونگے۔
بیٹنگ کے حوالے سے کی جانیوالی پلاننگ کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کیساتھ صائم ایوب اوپننگ کرینگے، ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بیٹسمین اور سابق کپتان بابر اعظم ون ڈاون کی اہم پوزیشن پر کھیلیں گے۔
ا کے بعد فخر زمان کو مڈل آرڈر میں رکھا گیا ہے وہ نمبر 4 پر کھِیلیں گے جبکہ اعظم خان اگر 11 رکنی ٹیم میں شامل ہوئے تو بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے