مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کی افغان طالبان کے امیر ملا ہبیت اللہ سے ملاقات

ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوتپر وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر موجود ہیں جہاں ان کی افغان وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔
آج مولانا فضل الرحمان نے افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات کی ہے اور یہ ملاقات کچھ دیرقبل ہوئی ہے۔
افغان حکام نے طالبان امیر اور فضل الرحمان کی ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم افغانستان میں ملاقات کے مقام اور شرکاء سے متعلق نہیں بتایا۔
دوسری جانب نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع سے تصدیق کی ہے کہ افغان سپریم لیڈر اور فضل الرحمان کے درمیان ون آن ون ملاقات آج صبح قندھار میں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل بڑی تباہی سے بچ گیا، 8 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا