سروسز چیفس

فیض آباددھرنا:سروسز چیفس کو ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت

ویب ڈیسک :وزارت دفاع کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان خان نے تینوں سروسز چیفس خط لکھ کر فیض آباددھرنے میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن میں اپنے جمع کرائے گئے تحریری بیان میں بتایا کہ انہوں نے فیض آباد میں 2017 کو ہونے والے دھرنے میں ملوث افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کیلئے بری، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کو خطوط ارسال کردیے ہیں۔
ذرائع نے بتایاہے کہ فیض آباددھرنا انکوائری کمیشن کوسیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان خان نے اپنے تحریری بیان میں بتایاہے کہ تینوں سروسز چیفس آرمی چیف ،ایئر چیف اور نیول چیف کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں خطوط لکھ دئیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خطوط میں تینوں سروسز چیفس کو 2017 کے دھرنے میں اپنے افسران کے کردار کا جائزہ لے کر کارروائی کا کہا گیا ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری دفاع نے اپنا تحریری بیان کمشن کو ارسال کردیا۔
واضح ہے کہ کمیشن نےسابق وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کر رکھا ہے۔ انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کوسپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے۔
اس سے قبل سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید بھی کمیشن میں اپنا تحریری بیان جمع کراچکے ہیں جس میں انہوں نے کمیشن کے سوالوں کے جواب دئیےتھے اور موقف اختیار کیا کہ فیض آباد دھرنے کے وقت اسوقت کی حکومت کیخلاف کسی قسم کی سازش نہیں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  سچ یہ ہے 8فروری کا انتخاب پی ٹی آئی جیت چکی ہے،محمود اچکزئی