مزید 151 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 151 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، حملوں میں مزید 151 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی بمباری کی وجہ سے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز بھی معطل ہوگئیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں مزید 151 فلسطینی شہید اور 248 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 23ہزار 708 فلسطینی شہید اور 60 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا کے مطابق الاقصیٰ شہداء اسپتال کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کی کمی کی وجہ سے اسپتال جلد بند ہو جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ جنریٹر مکمل طور پر بند ہونے کی صورت میں بچوں اور مریضوں کو موت کا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا 9 مئی اور فارم 47 بارے کاکڑ کے بیان پر پٹیشنز دائر کرنے کا فیصلہ