دوسرا ٹی 20، پاکستان کی ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ

ویب ڈیسک: پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹی 20 کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم میں کپتان شاہین آفریدی کے علاوہ محمد رضوان، صائم ایوب، بابراعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، عباس آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر کی واپسی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری :8کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی