پانی کے مسائل

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفواد اسحاق کے ساتھ ملاقات میں پشاور میں پانی کی سطح گر جانے کے مسئلے پرڈبلیو ایس ایس پی کے ذمہ داران نے پانی کی تشویشناک صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا ہے اور مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ اپنی جگہ مگر اس مسئلے کا ایک اور پہلو بھی ہے وہ یہ ہے کہ گلبہارکالونی کے علاقہ رشید ٹائون کے ٹیوب وبل آپریٹرز کی من مانیوں نے علاقے کے مکینوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ‘ رشید ٹائون کی اس گلی میں نصب ٹیوب ویل جوعشرت سینما چوک کے قریب واقع ہے اس کا ٹیوب ویل آپریٹر نہ تووقت پر ٹیوب ویل چالو کرنے کے لئے موجود ہوتا ہے نہ ہی پوری ڈیوٹی دیتا ہے ۔صبح فجر کے قریب اصولی طور پر ٹیوب ویل چالو ہونا چاہئے مگر کسی قریبی گائوں سے آنے میں دیر ہو جانے کی وجہ سے ٹیوب ویل دیر سے سٹارٹ کیا جاتا ہے جبکہ آدھے پونے گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ شروع ہو جاتی ہے اور پانی کی فراہمی بند ہو جاتی ہے اسی طرح مقررہ اوقات تک آپریٹر موجود ہی نہیں ہوتا جبکہ شام کے اوقات میں بھی صورتحال ناگفتہ بہ ہوجاتی ہے کچھ پوری ڈیوٹی نہ کرنے اور کچھ لوڈ شیڈنگ سے پورا پانی دستیاب نہیں ہوتا ‘ متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ اس ٹیوب ویل پر کسی مقامی آپریٹر کی ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ کربلا کی اس کیفیت سے عوام کی جان چھوٹ جائے۔

مزید پڑھیں:  استحصالی طبقات کاعوام پر ظلم