دوسرے ٹی ٹوینٹی میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 21 رنز سے شکست

ویب ڈیسک: دوسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔
پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج دوسرے میچ میں ہملٹن میں مدمقابل تھیں جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے، اوپنر فن ایلن 74 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ مچل سینٹنر نے 25 اور ولیمسن نے 26 رنز کی اننگز کھیلیں۔
جواب میں مہمان ٹیم 19.3 اوورز میں 173 رنز بنا پائی اور یوں میچ میں 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، بابراعظم 66 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ فخر زمان نے 50 رنز کی اننگ کھیلی۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار