جہانگیر ترین

معیشت کو طاقتور کرنا ہماری اولین ترجیح ہے‘جہانگیر ترین

ویب ڈیسک :استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ معیشت کو طاقتور کرنا ہماری اولین ترجیح ہے‘ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، اگر مہنگائی کو کنٹرول نہیں کرسکے تویہ ہماری ناکامی ہوگی۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ ہم نے ضرورت کی وجہ سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ کی، معیشت پریس کانفرنس میں باتیں کرنے سے ٹھیک نہیں ہوتی، ہم معیشت کو بہتر کریں گے تو عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ الیکشن پاکستان کی ضرورت ہے، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، حلقے کے عوام کیلئے محنت کروں گا۔
آئی پی پی سربراہ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے میں ملتان میں اپنے گھر آیا ہوں اور الیکشن لڑرہا ہوں، میرے اندر آج بھی وہی جذبہ ہے جو تحریک انصاف کیلئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملک تگڑا نہیں ہوگا تو ہم بھی تگڑے نہیں ہونگے، جس کے ساتھ ایک بار کھڑا ہو جاو¿ں پھر ساتھ نہیں چھوڑتا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب