توہین عدالت، الیکشن کمیشن کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست واپس

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کےخلاف توہین عدالت کیس کی دائر درخواست واپس لے لی گئی جس پر سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کرنی تھی۔
سماعت کے آغاز پر پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ جمہوریت اورعوام کی بقاء کیلئےعوام ہی کی عدالت میں جانا چاہتے ہیں، آپ کی بہت مہربانی بہت شکریہ۔
چیف جسٹس نے اس موقع پر لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ آپ کیس چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟۔ لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ مجھے ہدایات ملی ہیں کہ درخواست واپس لے لی جائے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
یاد رہے کہ آج لیول پلیئنگ توہین عدالت کیس کی سماعت ہونا تھی ۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور