پشاور، پی ٹی آئی رہنماوں آفتاب عالم، داؤد شاہ اور شفیع اللہ کی ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی امیدواروں کی قبل از گرفتاری ضمانت کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماوں آفتاب عالم، داؤد شاہ اور شفیع اللہ کی ضمانت میں توسیع کردی گئی ۔ وکیل درخواست گزار کا دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں افتاب عالم پی کے 90، داؤد شاہ پی کے 91 اور شفیع اللہ پی کے 92 کے امیداوار ہیں۔ اس دوران الیکشن سر پر ہیں، 10 دسمبر کو کوہاٹ میں کنونشن منعقد کرنے پر پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں پر 6 مقدمات درج کئے گئے۔
بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے 29 جنوری تک پی ٹی آئی کے تینوں رہنماوں کی قبل از گرفتاری ضمانت میں توسیع کردی۔

مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا