اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر حملےجاری رہینگے، حسن نصراللہ

ویب ڈیسک: بحیرہ احمر میں امریکی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی اقدامات نے تمام جہازوں کی آمدورفت کو خطرے میں ڈال دیا، ان کے اقدامات کے بعد بحیرہ احمر کسی طور میدان جنگ سے کم نہیں۔
حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ امریکا اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ حالیہ حملوں کےبعد یمن غزہ متاثرین سے منہ موڑ لے گا، ان کی حمایت روک دیں گے۔
انہوں نے ایک بار پھر امریکہ پر واضح کیا کہ بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر حملےجاری رہیں گے۔
جہازوں پر حملے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کم ترین ردعمل قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لبنان کے محاذ پر غزہ کی حمایت اسرائیلی جارحیت رکنے تک جاری رہےگی۔

مزید پڑھیں:  بیمار اور لاغر جانور ذبح کرنیوالے گروہ کے 3 افراد گرفتار، مضر صحت گوشت تلف