عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتارکرلیا گیا

ویب ڈیسک:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو تھانہ نیوٹاؤن کی پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:  گمشدگیوں میں ملوث افراد کیلئے پھانسی کی سزا ہونی چاہئے،اسلام آبادہائکورٹ

شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں میٹروبس اسٹیشن سکتھ روڈ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اس سے قبل 11 مقدمات میں شیخ رشید کی ضمانت منظور کی، ایک مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سربراہ مسلم لیگ کی کل 14 میں سے 13 مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  سچ یہ ہے 8فروری کا انتخاب پی ٹی آئی جیت چکی ہے،محمود اچکزئی