پشاور بار ایسوسی ایشن

پشاور بار ایسوسی ایشن کا جمعرات کو عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: پشاور بار ایسوسی ایشن نے جمعرات کو عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے اطراف میں غیرضروری ناکہ بندیوں پر سیکورٹی اداروں کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا۔
پشاور بار کے مطابق وکلاء کی سکیورٹی کے نام پر تذلیل کی جارہی ہے جو کہ قبول نہیں۔
صدر پشاور بار نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا بار کونسل سے مشاورت کے بعد کل جمعرات کو عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ