کے پی سے ملکی تاریخ

الیکشن 2024، کے پی سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 46 خواتین حصہ لیں گی

ویب ڈیسک: الیکشن 2024 میں کے پی سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 46 خواتین حصہ لیں گی.
8فروری کو ہونیوالے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 46 خواتین حصہ لے رہی ہیں۔
کے پی میں 9 قومی اسمبلی جبکہ 37 خواتین صوبائی اسمبلی کیلئے میدان میں اُتریں گی۔
عام انتخابات میں کے پی میں جو خواتین جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں ان میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے این اے 29 اور این اے 31 سے صوبیہ شاہد اور این اے 24 چارسدہ سے فرح خان امیدوار ہیں۔
یپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی طرف سے این اے 24 چار سدہ سے شازیہ طہماس، این اے 38 کرک سے مہر سلطانہ اور این اے 39 بنوں سے فرزانہ شیریں میدان میں ہیں۔
جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے این اے 1 چترال سے خدیجہ بی بی کو میدان میں اُتارا ہے۔
پی ٹی آئی پارلیمینٹرین کی این اے 35 کوہاٹ سے ڈاکٹر آسیہ اسد، این اے 31 پشاور سے شازیہ بی بی اُمیدوار ہیں۔
قومی وطن پارٹی کی ڈاکٹر فائزہ رشید این اے 18 سے اُمیدوار ہیں جبکہ این اے 30 سے شاندانہ گلزار آزاد امیدوار ہیں۔
اسی طرح صوبائی جنرل نشستوں کیلئے جو خواتین الیکشن لڑ رہی ہیں ان میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے صوبیہ خان پی کے 76، پی کے 46 ہری پور پر شائستہ خان، پی کے 94 اورکزئی سے بصیرت خان اور پی کے 108 ٹانک پرجانزیبہ اعظم امیدوار ہیں۔
پیپلز پارٹی سے پی کے 25 بونیر سے ڈاکٹر سویرا پرکاش، پی کے 39 مانسہرہ سے ساجدہ تبسم، پی کے 46 ہری پور سے شہناز شمشیر شامل ہیں۔
اسی طرح پی کے 48 ہری پور سے شائستہ رضا اور پی کے 56 مردان سے انیلہ شہزاد میدان میں ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام سے پی کے 36 مانسہرہ سے صائمہ بی بی، پی کے 42 ایبٹ آباد سے بصیرت ارباب، پی کے 44 سے عائشہ حمید، پی کے 48 رقیہ بی بی امیدوار ہیں،۔
جماعت اسلامی سے پی کے 86 نوشہرہ فراہیم ، پی کے 90 کوہاٹ سے نازیہ بی بی ،پی کے 91 کوہاٹ سے صوفیہ بانو اور پی کے 92 کوہاٹ سے شنیلہ امیدوار ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی سے پی کے 40 مانسہرہ سے شاہین ضمیر، پی کے 42 ایبٹ آباد سے شہناز راجہ، پی کے 46 ہری پور سے شاہین اور پی کے 47 سے ارم فاطمہ امیدوار ہیں۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین سے پی کے 76 نوشہرہ سے سومی فلک، پی کے 65 سے روبینہ نیاز، پی کے 12 سے زیارت بی بی، پی کے 30 سے نادیہ شیر خان اُمیدوار ہیں۔
جبکہ پی کے 11 اپر دیر سے تاج بیگم، پی کے 69 خیبر سے سکینہ اور پی کے 100 بنوں سے انیتا محسود امیدوار ہیں۔
قومی وطن پارٹی سے پی کے 47 ہری پورپر رخسانہ رشید ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی پی کے 75 سے سمرین رشید اور پی کے 79 سے تحریک جوانان پاکستان کی رحمہ سحر امیدوار ہیں۔
دوسری جانب پی کے 73سے بشریٰ ، پی کے 79 سے شاکرہ گل ،پی کے 81 سے نازیہ علی، پی کے 82 سے افشاں آفریدی، پی کے 83 سے شمائلہ تبسم آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں فائرنگ سے خاتون قتل