نشستوں کا مکمل ڈیٹا جاری

الیکشن2024: قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کا مکمل ڈیٹا جاری

ویب ڈیسک: عام انتخابات 2024 کے اُمیدواروں کا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیٹا جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں کیلئے 5ہزار121 اُمیدوار میدان میں ہیں۔
جن میں مرد امیدوار 4 ہزار807 اور خواتین امیدوار 312 ہیں جبکہ 2 خواجہ سرا بھی قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر مدمقابل ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر آزاد اُمیدواروں کی تعداد زیادہ ہے۔
جنرل نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر 1780مرد اور 93 خواتین سمیت 1873 اُمیدوار میدان میں اُتریں گے۔
3 ہزار 248 اُمیدوار قومی اسمبلی کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، آزاد امیدواروں میں 3 ہزار 27 مرد، 219 خواتین اور 2 خواجہ سرا شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 12 ہزار 695 اُمیدوار میدان میں ہیں۔
سیاسی جماعتوں سے وابستہ 4 ہزار 158 اور 8 ہزار 536 آزاد امیدوار صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن لڑیں گے۔
پنجاب اسمبلی کیلئے 6 ہزار 710 اُمیدوار میدان میں ہوں گے، 1874 امیدوار سیاسی جماعتوں اور 4 ہزار 836 آزاد اُمیدوار ہوں گے۔
سندھ اسمبلی کیلئے 2 ہزار 878 اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، سندھ اسمبلی کیلئے949 اُمیدواروں کا تعلق سیاسی جماعتوں اور 1929 آزادامیدوار ہوں گے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے1834 امیدوار میدان میں ہوں گے، خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے 801 اُمیدوار پارٹی ٹکٹ اور 1033 آزاد امیدوار ہوں گے۔
بلوچستان اسمبلی کیلئے 1273 اُمیدوار میدان میں ہوں گے، بلوچستان اسمبلی کیلئے 534 کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہوگا، بلوچستان اسمبلی کیلئے 739 امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: صوبائی وزیر ارشد ایوب سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ملتوی