پی ٹی آئی کے قومی وصوبائی

پی ٹی آئی کے قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے 47 اُمیدواروں کا اعلان تاحال باقی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے 47 اُمیدواروں کا اعلان تاحال نہیں ہوسکا۔
پی ٹی آئی نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے اپنے 859 اُمیدوار میدان میں اُتارے ہیں،
تاہم پارٹی کی جانب سے دونوں ایوانوں کیلئے تاحال 47 اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان نہ کیا جاسکا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے کُل 266 حلقوں میں 8 حلقوں کیلئے اُمیدواروں کے نام فائنل نہ ہوسکے۔
جبکہ پنجاب اسمبلی کے 297 حلقوں میں سے تاحال 5 حلقوں میں سے پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار نہیں،
اسی طرح سندھ کے 130 حلقوں میں سے بھی پی ٹی آئی کے 10 اُمیدواروں کے نام تاحال فائنل نہیں ہوسکے۔
خیبرپختونخوا کے 115 حلقوں سے بھی پی ٹی آئی 4 امیدواروں کے حتمی نام نہیں دے سکی۔
اسی طرح سے بلوچستان اسمبلی کیلئے بھی تاحال کل 51 حلقوں سے 20 حلقے پی ٹی آئی کے اُمیدواروں سے خالی ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ