172نہتے فلسطینی شہید

غزہ پر بمباری جاری ‘ مزید 172نہتے فلسطینی شہید

ویب ڈیسک :اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری حملوں میں تیزی آگئی‘ 24گھنٹوں کے دوران بمباری سے مزید 172نہتے فلسطینی شہید ہو گئے ۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ7 اکتوبرسے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 24 ہزار 620 ہوگئی ہے۔7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 61 ہزار 830 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
بمباری کے نتیجے میں غزہ میں مواصلات کا طویل ترین بریک ڈاو¿ن بھی ایک ہفتے سے جاری ہے۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بھی پرتشدد کارروائیاں بڑھا دی ہیں، طولکرم کا محاصرہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔
اسرائیلی ڈرون حملوں اور چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران 11 فلسطینی شہید ‘متعددکو گرفتارکرلیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے طولکرم میں تمام داخلی راستے بندکردیے، اسرائیلی فوج بلڈوزر کے ذریعے فلسطینی املاک کو تباہ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بارشوں سے گندم اور پھلوں کی پیداوار متاثر، حکومت سے اقدمات کا مطالبہ