ایل پی جی کی قیمت

مافیا بے لگام:ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ

ویب ڈیسک :ملک میں گیس مافیا بے لگام ‘ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلوں سلنڈر 120 اور کمرشل سلینڈر 450 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
رواں ماہ جنوری میں ایل پی جی کے لیے سرکاری قیمت 256 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن ایل پی جی 256 روپے کے بجائے 320 سے لے کر 330 روپے فی کلو میں فروخت کر رہا ہے۔
اس حوالے سے ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سارے لوگ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں لیکن ایل پی جی مافیا اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔
ڈیلرز نے مزید کہا ہے کہ 300 روپے سے لے کر 310 میں ایل پی جی خرید کر کیسے 280 یا 290 روپے میں فروخت کریں؟

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کی مقبوضہ بیت المقدس میں کارروائی، ترک سیاح شہید