سانحہ 9 مئی، پی ٹی آئی کا ایک اور امیدوار گرفتار

ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی میں ایک اور پی ٹی آئی امیدوار گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کرانے کچہری پہنچے تو وہیں سے گرفتار کر لئے گئے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو صوبائی حلقہ پی پی 118 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔ سانحہ 9 مئی کے واقعات میں مطلوب پی ٹی آئی کے امیدوار خیال کاسترو کو ضلع کچہری سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، شہباز شریف