فی کلو پیاز کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک :ملک میں پیاز کی فی کلو قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں پیاز 320، راولپنڈی میں 310 اور سیالکوٹ میں 270 روپے فی کلو ہے جبکہ پشاور میں 280 روپے اور خضدار میں 250 روپے فی کلو تک ہے۔
ادارہ شماریات نے بتایاکہ کراچی،لاہور اور گوجرانوالا میں پیازکی فی کلوقیمت 240 روپے تک ہے، فیصل آباد، سرگودھا،ملتان اور بہاولپورمیںپیازفی کلو قیمت220روپے ہے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی پیاز کی فی کلو قیمت220 روپے تک ہے جبکہ حیدرآباد اور بنوں میں پیاز200 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 260 روپے تک تھی۔

مزید پڑھیں:  شریف اور زرداری خاندان بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری