پاک افغان سرحد

پاک افغان سرحد آٹھویں روز بھی بند، کروڑوں کی اشیاء خراب ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک: پاک افغان سرحد آٹھویں روز بھی بند رہا جس سے کروڑوں کی اشیاء خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد آٹھویں روز بھی بند ہونے کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں،
جبکہ سرحد کے دونوں جانب ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
واضح رہے کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے پاسپورٹ ویزہ کی شرط گزشتہ سال وفاقی حکومت نے عائد کی تھی۔
8 روز قبل پالیسی پر عمل درآمد شروع کیا گیا تو دوطرفہ تجارت معطل ہوگئی جس کے باعث سرحد کے دونوں جانب ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
سرحد کے دونوں اطراف پھل اور سبزیوں سے بھری مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں، جن میں کروڑوں روپے مالیت کی اشیائے خورد ونوش خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ زیر عتاب، معطلی شروع