ڈالر سرنگوں ہونے لگا، قیمت 279 روپے 45 پیسے ہو گئی

ویب ڈیسک: ڈالر کی قمیت میں مسلسل کمی ہونے لگی ہے، اس کی حالیہ قیمت 34 پیسے مزید کم ہونے پر 279 روپے 45 پیسے ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 34 پیسے کم ہونے پر 279 روپے 45 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 64 ہزار 932 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمد کرنے کا معاملہ:انوار الحق کاکڑ نے ذمہ داری قبول کرلی