انتخابات اورعالمی مبصرین

نگران وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزارت اطلاعات کے اہم عہدیداروں کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ انتخابات کی کوریج کے لئے عالمی میڈیا اور مبصرین کو دعوت نہیں دی گئی ‘ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ انتخابات کی کوریج کے لئے غیر ملکی میڈیا پہلے ہی پاکستان میں موجود ہے ‘ انہوں نے بتایا کہ غیرملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کئے گئے ہیں نئی دہلی ہائی کمیشن کی 24 درخواستیں ویزا کے لئے زیر غور ہیں ‘ برطانیہ سے 25 مبصرین کے ویزے پراسس میں ہیں’ روس سے آٹھ جبکہ کینیڈا اور جاپان سے بھی درخواستیں زیر غور ہیں ‘ چھ ہزار سے زائد مبصرین اورصحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کرچکے ہیں مبصرین کوکراچی ‘ لاہور اور اسلام آباد کے لئے اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں اس صورتحال کے بعد جولوگ غیرملکی مبصرین اور صحافیوں کو انتخابات کی کوریج کے حوالے سے اجازت نامے جاری نہ کرنے پرسوال اٹھا رہے ہیں ان کو اب اس قسم کے اعتراضات کرنے سے باز آجانا چاہئے تاہم بہتر ہوگا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی کوریج کے لئے ویزے جاری کئے جاتے ۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی میں کمی کے عوامل