8 فروری کو عوام اور تیر کی جیت ہوگی‘آصف علی زرداری

ویب ڈیسک :پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 8 فروری پاکستان میں عوام اور تیر کی جیت ہوگی، بلاول بھٹو کا 10 نکاتی ایجنڈا ملک کی تقدیر بدل دے گا۔
سابق صدر مملکت نے این اے 127کی انتخابی مہم کے حوالے سے مسیحی برادری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا حق حکمرانی قائم کرنے میں لاہور کی عوام کا تاریخی کردار رہا ہے، اقلیت سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ہمیشہ جمہوریت اور وفاق پرستوں کی حمایت کی ہے۔
آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی ایجنڈا اس ملک کی تقدیر بدل دے گا،انتخابات میں کامیابی کے بعد مسیحی برادری کے تحفظ اور حقوق کے لئے وفاق میں مزید مو¿ثر قانون سازی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری کے حقوق کی جنگ پیپلزپارٹی ہی لڑتے دکھائی دے گی، پاکستان کی مسیحی عوام اور پیپلزپارٹی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں:  ہنگو: موٹر کار اورٹرک کے درمیان تصادم میں 2خواتین جاں بحق