الیکشن 2024ء، مشکوک شناخت والے آزاد امیدوار بھی میدان میں کود پڑے

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء میں مشکوک شناخت والے آزاد امیدوار بھی میدان میں کود پڑے۔ ذراع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں اپنی شناخت پکی کرنے کیلئے بھی کئی امیدوار میدان میں کود پڑے ہیں۔ آزاد حیثیت سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے ایسے امیدوار میدان میں ہیں جن کی شناخت کے حوالہ سے شکوک و شبہات ظاہر کئے جارہے ہیں۔
2024ء کے عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کی ایک بڑی تعداد میدان میں ہے۔ ایسے کئی امیدوار بھی میدان میں ہیں جن کے پاکستانی ہونے پر شک ہے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی طریقے سے شہریت اور شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں۔
ان مشکوک شناخت والے آزاد امیدواروں کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد کامیابی حاصل کرنا نہیں بلکہ وہ صرف سابق امیدوار کا ایک لاحقہ اپنے نام کے ساتھ لگانے کیلئے سرگرداں ہیں تاکہ ان کی پاکستانی شہریت پکی ہوسکے۔
خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں کئی پارٹیوں کو امیدواروں کی تلاش تھی کئی حلقے خالی چھوڑنے کی بجائے انہیں خرچہ کرنے والے مفت کے امیدوار بھی مل گئے۔
ان مشکوک امیدواروں کو پارٹی کا نشان مل گیا جبکہ امیدواروں کو پارٹی کی شناخت کے ساتھ ملکی شناخت کی تصدیق مل گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ