سپریم کورٹ کی پی ٹی آئی رہنماء طاہرصادق کو الیکشن لڑنے کی اجازت

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما طاہرصادق کو این اے 49 پر الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف رہنما طاہرصادق نے این اے 49 اٹک سے کاغذات نامزدگی جمع کرارکھے ہیں۔
انہوں نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نےطاہرصادق کےکاغذات نامزدگی مستردکر دیئےتھے۔
جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کی اور طاہرصادق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں:  سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی طبیعت خراب، بخار کی شکایت