مسلم لیگ ن کا منشور کل جاری کردیا جائے گا ، مریم نواز

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کا منشور کل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین جہاں بھی جلسے کررہے ہیں، وہیں نواز شریف کے منصوبے نظر آ رہے ہیں۔
عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ہمارے مخالفین جہاں بھی جلسے کررہے ہیں، وہیں نواز شریف کے منصوبے نظر آ رہے ہیں۔
نوجوانوں کو بڑی تعداد میں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے‘ میں سب کو سلام پیش کرتی ہوں، بہت تکلیف ہوتی ہے جب کسی بے روزگار نوجوان کو ہاتھ اٹھاتے دیکھتے ہیں‘آپ شیر کو ووٹ دیں گے تو ن لیگ کامیاب ہوکر دن رات آپ کی خدمت کرے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں اگر کوئی ایسا لیڈر ہے، جسے عوام کی فکر ہے، جسے مہنگائی کم کرنے کی فکر ہے، بجلی کے بل کم کرنے، گیس کی فراہمی، روٹی، آٹا، چینی، سڑکوں، اسپتالوں اور تعلیم کی فراہمی کی فکر ہے تو وہ نواز شریف ہے۔ نواز شریف اگر 3 سال میں 22 گھنٹے ہونے والی لوڈ شیڈنگ کو ختم کر سکتے ہیں تو اس کے پیچھے اللہ کا فضل، ان کی محنت، آپ سے محبت کارفرما ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور کل جاری کردیا جائے گا‘ ہمارا منشور بالکل واضح ہے‘ ہر شہر کی ترقی، ہر گاو¿ں کی ترقی، کسانوں کی ترقی‘ ہسپتال مفت دوائیں، طبی سہولیات، تعلیم مفت اور عام، تعلیمی اداروں کا قیام، ہر ڈسٹرکٹ میں دانش اسکول بنانا، موٹر وے کا جال بچھانا، بجلی کے بلوں کو کم کرنا، گیس فراہم کرنا، روٹی اور آٹا سستی کرنا، سبزی، گوشت دالیں سستی کرنا، یہ سب ہماری ذمے داری ہے‘ یہی ہمارا منشور ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈرون حملے کی تردید کردی