انتخابات کیلئے ڈی آر اوز اور آر اوزکو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

ویب ڈیسک :ملک بھر میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میںداخل ‘الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران اور ریٹرنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور آر اوز کو اختیارات دیئے جانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے عام انتخابات کے دوران فوج، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ