پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ کی بلاول سے ملاقات ، انتخابات سے دستبردار

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات ‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 سے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
ملاقات کے دوران سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے ۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹرسیف اللہ ابڑو کوپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی اور بلاول بھٹو کے حق میں دستبرداری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کے علم میں آیا ہے کہ آپ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے اور بلاول بھٹوزرداری کےحق میں پارٹی کی طرف سے دیےگئے ٹکٹ سےدستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ ابڑو پارٹی کو 3 دن کے اندر وضاحتی بیان جمع کرائیں اور جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی پالیسی اور قواعدوضوابط کےمطابق مزیدکارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور:گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی