عام انتخابات کے لئے حتمی پولنگ سکیم جاری کردی گئی

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ سکیم ریٹرننگ افسران کو ارسال کر دی گئی، پولنگ سکیم تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے جاری کی گئی جس میں تمام حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات اور رجسٹرڈ ووٹرز کا ڈیٹا شامل ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقوں کی پولنگ سکیم میں خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے 45، پنجاب کے قومی اسمبلی کے 141 اور سندھ کے 61 حلقے شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان کے قومی اسمبلی کے 16 حلقوں کی سکیم بھی جاری کی گئی ہے۔
اس طرح پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے 297، سندھ اسمبلی کے 130، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 115 حلقوں اور بلوچستان اسمبلی کے 51 حلقوں کی حتمی پولنگ سکیم بھی جاری کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان سے 140پاکستانیوں کولاہور پہنچا دیا گیا