پشاور، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں، امیدواروں پر بھاری جرمانے عائد

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کرنے پر امیدواروں پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق صوبائِی الیکشن کمیشن کی جانب سے لوئر دیر کے ےپی کے 7 اور 15 کے امیدوار محبوب شاہ اور ہمایوں خان جو آزاد امیدوار ہیں دونوں کو 50 ، 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
چیئرمین ویلج کونسل گل آباد لوئر دیر مراد رحمان پر 30 ہزار روپے، پی کے 79 سے ن لیگ کے جلال خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حلقہ پی کے 73پشاور سے ارباب وسیم حیات، پی کے 73 پشاورسے جے یو آئی امیدوار 5، 5 ہزار جرمانہ کئے گئے۔ چیئرمین نیبرہڈ کونسل بہاری کالونی پشاور محمد اسماعیل کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ پی کے 95 کرم، چیئرمین تحصیل کونسل سنٹرل کرم احسان اللہ کو 25 ہزار روپے، پی کے 96 کرم کے آزاد امیدوار علی ہادی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
یاد رہے کہ تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کرنے پر جرمانے کا شکار ہونے والے امیدوار 29 جنوری تک جمع کرائیں.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے