پشاور، گھر کے اندر سلینڈر دھماکہ، 9 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: ضلع پشاور میں گھر کے اندر سلینڈر دھماکہ میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور میں واقعہ لنڈی سڑک پر گھر کے اندر سلینڈر دھماکہ ہوا۔ دھماکہ سے 9 افراد زخمی ہو گئَ جن میں ایک شخص شدید جھلس گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ان افراد میں مرد و خواتین شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سلینڈر دھماکے کی اطلاع ملنے پر ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں۔ میڈیکل ٹیم نے جھلسے ہوئے افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا۔
یاد رہے کہ لنڈی سڑک پر گھر کے اندر سلنڈر دھماکہ ہوا جس میں 6 افراد زخمی جبکہ ایک شدید جھلس گیا۔
واقعہ میں جھلس جانے والوں میں حمید اللہ، نور جمیل، محمد اکبر، فرمان، مسماۃ (ر), مسماۃ (ع)، مسماۃ (ن)، مسماۃ (س)، مسماۃ (ج) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، صدرکے انتقال پر تعزیت