اتھلیٹ ارشد ندیم

اتھلیٹ ارشد ندیم گھٹنے کی سرجری کے لئے برطانیہ جائیں گے

ویب ڈیسک: قومی اتھلیٹ ارشد ندیم 4 فروری کو گُھٹنے کے علاج کیلئے برطانیہ روانہ ہونگے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کے کوچ نے بتایا کہ ارشد ندیم برطانیہ میں گُھٹنے کی سرجری کیلئے جارہے ہیں،
کوچ نے مزید بتایا کہ اس سے قبل گزشتہ سال جیولن تھرو سٹار ارشد ندیم گُھٹنے کی انجری کے سبب ایشین گیمز سے باہر ہو گئے تھے۔
ارشد ندیم نے کہا کہ امید ہے سرجری کے بعد 20 سے 25 دن میں مکمل فٹ ہو جاؤں گا، پیرس اولمپکس سے قبل ایک دو مقابلوں میں شرکت کرکے اعتماد بحال کرنے کی کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے ایونٹ میں پہلا میڈل جیتا تھا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک