چیف الیکشن کمشنر

آزاد امیدوار اپنا وزیر اعظم بنا سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

ویب ڈیسک :چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے آزاد امیدوار اکثریت میں زیادہ ہوں تو اپنا وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آزاد امیدوار 3 دن کے اندر پارٹی جوائن کرنے کے پابند ہیں اور اگر وہ مقررہ وقت میں پارٹی جوائن نہیں کرتے تو آزاد ارکان رہیں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہونگے،امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کشمیری عوام سے 23ارب روپے کاوعدہ پوراکرکےدکھایا،شہباز شریف