ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن

فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن ،2دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک :سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اشرف شیخ اور دہشت گرد برہان اللہ کو ہلاک کردیا گیا‘ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں پائے جانے والے دوسرے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، جبکہ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون، ٹی 20 میں چوتھی پوزیشن