بھارتی مظالم کے 76 سال، ڈھائی لاکھ سے زائد کشمیری شہید

ویب ڈیسک: بھارتی افواج کی جانب سے 76 سال سے کمشیر پر مظالم ڈھائَے جا رہے ہیں اس دوران ڈھائی لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 1947ء سے اب تک بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائی لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔
بھارتی مظالم میں تیزی 1989ء کے بعد آئی کیونکہ 1989ء سے اب تک 96 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ اس دوران بھارتی فوج 11 ہزار سے زائد کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی جبکہ 7 ہزار سے زائد ماورائے عدالت قتل کر چکی ہے۔
1990ء میں ہنڈواڑہ، تینج پورہ اور زکورہ، 1993ء میں سوپور، لال چوک اور بیجی بہارہ جبکہ 1994ء میں کپواڑہ میں قتل عام کے ذریعے ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کو قبضہ کرنے کیلئَے بھارت نے ہر حد پارکر لی یہان تک کہ اس نے اپنی 10 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیر کو چھاؤنی میں بھِ تبدیل کر دیا۔
بھارتی سفاکی پر ایمنسٹی انٹر نیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے آواز بلند کی اور کشمیریوں کے قتل عام کی بارہا مذمت کی لیکن ان کی تمام کوششیں صدا بصحرا ثابت ہوئیں۔
اس بارے میں یہ بھی کہا جاتا رہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے ذریعے تحریک آزادی دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں عالمی سطح پر کی جانے والی کوششیں بھی ناکام رہیں اور بھارت دھڑلے سے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک