ارب پتی برطانوی تاجر ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا

ویب ڈیسک: برطانیہ کے ارب پتی تاجر ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ارب پتی برطانوی تاجر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈینی لیمبو نے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرلی۔
انہوں نے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے دوران لی گئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جس میں ڈینی کو خانہ کعبہ کے سامنے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پوسٹ کیساتھ ڈینی لیمبو نے اپنے خیالات لکھتے ہوئے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ زندگی انسان کو کہاں سےکہاں اور کس راستے پر لے کر جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سیکرٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین مستعفی