غیرقانونی افغانیوں

پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار سے متجاوز

ویب دیسک: افغانستان واپس جانیوالے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 30 جنوری 2023 سے 02 فروری 2024 تک مزید 2956 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے،
واپس جانے والوں میں 865 مرد، 793 خواتین اور 1298 بچے شامل ہیں۔
افغانستان روانگی کے لئے 121 گاڑیوں میں 148 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل