کراچی میں باران رحمت

کراچی میں باران رحمت شہریوں کیلئے زحمت بن گئی، جگہ جگہ پانی جمع

ویب ڈیسک: کراچی میں باران رحمت کو انتظامی نااہلی نے شہریوں کے لئے زحمت بنا دیا.
جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بارش کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
باران رحمت کو حکومتی کھوکھلے دعووں نے شہریوں کے لئے زحمت بنا دیا ہے،
ہفتے کی شام ہونے والی بارش سے شہری گھنٹوں سڑکوں پر پھنسے رہے،
سینکڑوں لوگ اپنی گاڑیاں سڑکوں پر چھوڑ کر گھروں پر جانے پر مجبور ہوئے۔
نارتھ کراچی، سرجانی، سکیم 33، لیاری اور ٹاور کے اطراف بارش ہوئی، ہاکس بے،
ماڑی پور روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔
اورنگی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن، گلشن معمار، بحریہ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، لیاقت آباد، عائشہ منزل، گلشن حدید اور ناظم آباد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
شہر میں برسات کے بعد نکاسی آب کے مسائل پیدا ہونا شروع ہو گئے، شاہراہ پاکستان، راشد منہاس روڈ اور دیگر سڑکوں پر مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیا، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، انڈرپاسز اور نشیبی سڑکوں پر گاڑیاں پانی میں بند ہو گئیں۔
باران رحمت بجلی سپلائی معطل اور نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کے لئے زحمت بن گئی.

مزید پڑھیں:  خیبر میں آفریدی اقوام کاگرینڈ جرگہ ،لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے ڈیڈلائن