زکر برگ

مارک زکر برگ دولت میں بل گیٹس سے آگے نکل گئے

ویب ڈیسک: مارک زکر برگ دولت میں کئی بار دنیا کے امیر ترین فرد رہنے والے بل گیٹس سے آگے نکل گئے.
156 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ زکر برگ بل گیٹس سے آگے نکل گئے۔
واضح رہے کہ بل گیٹس کئی بار دنیا کے امیر ترین فرد رہ چکے ہیں۔
فئس بک کی بیسویں سالگرہ سے چند دن قبل یہ میٹا کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ میٹا کی بھرپور کامیابی سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔
میٹا نے گزشتہ روز صرف ایک دن میں اسٹاک مارکیٹ میں 196 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا۔
امریکی اسٹریٹ مارکیٹ وال اسٹریٹ میں ایک دن میں کسی کمپنی کی طرف سے حاصل کی جانے والی یہ سب سے بڑی بڑھوتری ہے۔
میٹا کے شیئرز کی مجموعی قدر میں 50 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور