اسد قیصر

پاکستان میں جنگل کا قانون رائج ہے‘اسد قیصر

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جنگل کا قانون رائج ‘ عدالتوں کی بے توقیری ہو رہی ہے، عدالتوں کو رسوا کیا جا رہا ہے ۔
صوابی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں جو بھی فیصلے ہورہے ہیں وہ نواز شریف اور مریم نواز کے حکم پر ہورہے ہیں‘ اب تک تین فیصلے آچکے ہیں، کیا ان فیصلوں میں انصاف کیا گیا؟ کیا یہ قانون کے مطابق ہیں؟ ان کا مطالبہ یہی تھا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو نااہل کرنا ہے اور جیل میں ڈالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو رسوا کیا جا رہا ہے ، پاکستان میں اس وقت جنگل کا قانون رائج ہے ، کیا ایسے الیکشن ہوتا ہے مریم اور اس کے والد کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کراو۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر آپ الیکشن کروانا چاہتے ہو ، یہ عوام گواہ ہیں آپ نے ہم سے بلا چھینا عوام آپ سے سیاست چھینیں گے، پٹھان نہیں نواز شریف بیوقوف ہے ، آپ کی بیٹی پٹھانوں کو دہشت گرد کہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے مسلم لیگی کس منہ سے نواز شریف کا ساتھ دے رہے ہیں ، 8 فروری کو عوام ان سب کا بوریا بستر گول کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے فتح 2گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا