کارکن آمنے سامنے

مانسہرہ میں احتجاج :پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے

ویب ڈیسک :مانسہرہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 14اور این اے 15کے انتخابی نتائج روکے جانے کے خلاف کنٹرول روم کے باہر احتجاجی مظاہرہ‘ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آگئے ۔
مشتعل کارکنوں کی طرف سے پولیس پر پتھراﺅ بھی کیا گیا ۔
پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ‘پتھراﺅ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں ۔
آر او آفس کے باہر حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کے باعث رفح میں مزید 60 فلسطینی شہید