آزاد امیدوار کامیاب

ایبٹ آباد کی قومی اور صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

ویب ڈیسک :ایبٹ آباد سے قومی اسمبلی کی 2اور صوبائی اسمبلی کی 4نشستوں پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے ۔
تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے16سے آزاد امیدوار علی اصغرخان نے104993کامیابی حاصل کرلی جبکہ مدمقابل مسلم لیگ ن کے مرتضی جاوید عباسی86276ووٹ لیکر ہار گئے۔
این اے17سے آزاد امیدوار علی خان جدون97117ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے محبت خان44522ووٹ شکست کھا گئے ہیں ۔
اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 42سے آزاد امیدوار نذیرعباسی35443ووٹ لیکر کامیاب‘مسلم لیگ ن کے سردار فرید27623ووٹ لیکر ہار گئے
پی کے43سے آزاد امیدوار رجب علی عباسی 41242ووٹ لیکر فاتح جبکہ مسلم لیگ ن کے خالد رحمن20733ووٹ اپنی سیٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
پی کے44سے آزاد امیدوا افتخار خان نے34867ووٹ لیکر فتح حاصل کرلی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار اورنگزیب نلوٹھہ32585ووٹ اپنی شکست نہ بچا سکے ۔
اسی طرح پی کے45سنے آزاد امیدوارمشتاق احمد غنی50143ووٹ لیکرکامیاب جبکہ مدمقابل مسلم لیگ ن کے ملک ارشد 27498ووٹ لے کر سیب ہار گئے۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ کے عوام صحت سہولت پروگرام کی سہولیات کو ترس گئے