مصنوعی ذہانت خطرناک، اسے کنٹرول کرنا ناممکن ہے، یامپولسکی

ویب ڈیسک: روسی سائنسدان رومن وی یامپولسکی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو کنٹرول کرنا ناممکن ہے، یہ انسانی حیات کیلئے ایک خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مصنوعی ذہانت کو کنٹرول یا اس کا محفوظ استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اس سے پہلے کہ یہ انسانیت کیلئے خطرہ بنے اقدامات کرنے ہونگے۔
روسی سائنسدان یامپولسکی کے مطابق مصنوعی ذہانت پر جزوی کنٹرول بھی ہمیں بچانے کے لیے کافی نہیں ہوگا۔ اے آئی سٹرکچر کے مثبت استعمال اور اس سے اپنا دفاع کرنے میں کسی بھی چیز کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسی ایجاد کا سامنا ہے جس میں انسانی وجود کو تباہ کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ اسی لئے اس ایجاد کا توڑ کرنا بھی ماہرین کیلئے کسی چیلنیج سے کم نہیں۔

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب