تاریخ کی حفاظت

وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی جانب سے گورنر سٹیٹ بنک کو لکھے گئے مکتوب میں نئے نوٹوں کی چھپائی میں اسلامیہ کالج پشاور کی قدیم اور یادگار عمارت کی تصویر کو ختم نہ کرنے کی درخواست نہ صرف بروقت ہے بلکہ یہ پشاور کی تاریخ کو محفوظ کرنے کی عوامی خواہش کا بھی مظہر ہے ‘ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملکی کرنسی کوتبدیل کرنے اور اس حوالے سے ملک بھر کے آرٹسٹوں کونئے نوٹوں کے ڈیزائن بنانے کے حوالے سے مقابلے کی دعوت دی گئی تھی ‘ اس ضمن میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کی بھی خبریں آئی تھیں چونکہ یہ معاملہ اب مختلف مراحل سے گزر کر حتمی صورت اختیار کرے گااس لئے اس موقع پر اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر کی اہمیت کے حوالے سے وائس چانسلر کے مکتوب کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجا سکتا ‘ اسلامیہ کالج کی تصویر 1976ء سے سو روپے کے نوٹ جبکہ 2007ء سے ایک ہزار کے نوٹ پر موجود ہے ‘ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس عظیم درسگاہ کی تاریخی حیثیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نئے نوٹوں کے ڈیزائن میں بھی اسے خصوصی درجہ دیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  اب نہیں تو کب ؟