انتخابات کے نتائج پر وائٹ پیپر جاری کرینگے، رہنما پیپلز پارٹی سید محمد علی شاہ باچہ

ویب ڈیسک: عام انتخابات کی شفافیت پر پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا۔ پیپلز پارتی کے صوبائی رہنما سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہی، پارٹی جلد انتخابات کے نتائج پر وائٹ پیپر جاری کرے گی۔
پی پی رہنما نے کہاہے کہ بہت سی جگہوں پر پی پی پی کو ہروایا گیا، انکوائری کرائی جائے کہ پختونخوا میں الیکشن کی رات اراوز نے اربوں روپے کیسے کمائے؟,
محمد علی شاہ باچہ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی کال کا انتظار ہے صوبہ بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن کو عدم اعتماد کا سب سے بڑا فائدہ ملا۔ گورنر شپ، ڈپٹی سپیکر شپ سمیت 4 وزارتیں جے یو آئی کو ملیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:پنجاب کے کاشتکاروں سے37ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل