انتخابی نتائج نے گوگل کو بھی پریشان کر دیا، شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حالیہ انتخابی نتائج کے بارے میں کہا انتخابی نتائج کے لئے جاری ہونے والے فارم 45 سے فارم 47 جیت گیا۔ اس انوکھے انتخابات نے نہ صرف ناقدین بلکہ گوگل کو بھی پریشان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سرچ انجن گوگل بھی اس بات پر حیران تھا کہ انتخابی نتائج کیا ہیں اور کونسے درست ہیں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج حالات بدل گئے ہیں، یہاں کوئی اقتدار میں آنے کا خواہاں نہیں جبکہ اقتدار کی بات سب کر رہے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابا ت میں سب سے حیران کن بات انتخابی نتائج تھے جس پر نہ صرف عام عوام اور سیاسی رہنما حیران تھے بلکہ ان نتائج نے گوگل کو بھی پریشان کر دیا تھا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ان انتخابات میں حصہ نہ لینے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ ملکی حالات کی درستگی کیلئے اقتدار کی سیاست سے لوگوں کو الگ ہونا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں آفریدی اقوام کاگرینڈ جرگہ ،لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے ڈیڈلائن