علی امین گنڈا پور

”ساڈا حق ایتھے رکھ“ میرا نعرہ ہے: علی امین گنڈا پور

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگیں گے،”ساڈا حق ایتھے رکھ“یہ میرا نعرہ ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پارٹی شمولیت پر لیگل ٹیم معاملات دیکھ رہی ہے، حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ معاشی بحران ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی